• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوئیفا فٹبال2020ویمبلے گرائونڈ کو فیصلہ کن میچز مل گئے

لندن (نیوز ڈیسک) انگلینڈ کا ویمبلے سٹیڈیم2020ء یورو فٹبال چیمپئن شپ میں3گروپ میچز، ایک پری کوارٹر فائنل، دونوں سیمی فائنلز اور فائنل کی میزبانی کرے گا، مجموعی طور پر اس گرائونڈ پر7مقابلے کھیلے جائیں گے۔ 2020ء کا یورپین فٹبال ٹورنامنٹ خطے کے مختلف ممالک میں منعقد کیا جائے گا، ویمبلے کو برسلز میں شیڈول میچز بھی منتقل کردیے گئے، برسلز میں سٹیڈیم کا تعمیراتی کام تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، واضح رہے کہ بلجیم کے نیشنل سٹیڈیم کو ابتدائی طور پر سیمی فائنلز اور فیصلہ کن معرکے کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا تھا، ایونٹ کا افتتاحی مقابلہ روم کے سٹوڈیو اولمپیکو میں شیڈول کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یورپین فٹبال چیمپئن شپ کی60ویں سالگرہ پر یوئیفا نے ایونٹ کو خطے کے12مختلف ممالک کے12شہروں میں منعقد کرانے کا پروگرام ترتیب دیا ہے، بلجیم میں گرائونڈ کی تعمیرات میں ہونے والی تاخیر کا براہ راست فائدہ انگلینڈ کو مل گیا جواب یہاں شیڈول چار میچز کی بھی میزبانی کرے گا، جو اب یہاں شیڈول کو براعظمی ایونٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل کا میزبان بنایا گیا تھا، تمام مقابلے ویمبلے گرائونڈ پر منعقد ہوں گے، گیراتھ سائوتھ گیٹ کی انگلش ٹیم کو کوارٹر فائنل کے لیے دوسرے مقام پر جانا پڑے گا، سٹیڈم میں شائقین کی گنجائش اور زیادہ آمدنی کے پیش نظر یوئیفا نے ویمبلے کو اپنے شوپیس ایونٹ کے زیادہ میچز ایوارڈ کردیے، ایونٹ کو یوئیفا کے سابق چیف مائیکل پلاٹینی نے ترتیب دیا تھا، ابتدائی پرگرام کے مطابق اسے یورپ کے13مختلف شہروں میں منعقد کرنا تھا لیکن اب بلجیم کا شہر برسلز اس فہرست سے باہر ہوگیا ہے، انگلش فٹبال باڈی (ایف اے) نے اگرچہ یوئیفا سے مزید میچز کی میزبانی طلب نہیں کی تھی لیکن حکام نے کارڈف اور سٹاک ہوم کی جانب سے تمام ضروریات پوری نہ کرپانے پر لندن کو ہی منتخب کرلیا، پرتگال کی ٹیم2020ء میں اعزاز کا دفاع کرے گی۔ 2006ء میں پرتگالی نے کرسٹیانو رونالڈو کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت پہلی بار علاقائی چیمپئن بننے میں کامیابی حاصل کی ہے، دوسری جانب ویلز فٹبال ایسوسی ایشن نے بطور متبادل پرنسپلیٹی سٹیڈیم کو بھی پیش کیا تھا لیکن یوئیفا نے اس کی تجویز کو شرف قبولیت نہیں بخشا اور قرعہ فال ویمبلے کے نام ہی نکل آیا۔
تازہ ترین