• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی تحریک الیکشن 2018 میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، عابد قادری

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان سنی تحریک کے ضلعی کنوینر محمد عابد قادری نے الیکشن 2018 میں پاکستان سنی تحریک کے پلیٹ فارم سے حصہ لینے والے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد منظور ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک الیکشن 2018 میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے اور نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے سیکولر، لبر ازم اور روشن خیال قوتوں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دیں گے، پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا لیکن بدقسمتی سے اسلام مخالف قوتوں نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر جھوٹے وعدے اور جھوٹی تسلیاں دیکر عوام کو گمراہ کیا، کبھی زبان کی سیاست، کبھی مفاد کی سیاست کو فروغ دینے کے لئے قوم کو تقسیم در تقسیم کرتے رہے، اب عوام ماضی کی نسبت باشعور ہوچکے ہیں اور پاکستان میں عدل، بے روزگاری، لوڈ شیڈنگ سے نجات اور نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے پاکستان سنی تحریک کے امیدواروں کو ووٹ کی طاقت سے کامیاب بنائیں گے تاکہ پاکستان کے وجود کا حقیقی مقصد سامنے لائیں اور جاگیر داروں، اور لٹیروں سے غریب عوام اور اس ملک کو نجات دلانے کے لئے پاکستان سنی تحریک کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے۔
تازہ ترین