• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت بلوچ کی ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے جمعیت علمائےپاکستان، ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفےٰ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ان کی رہائش گاہ ہیرآبادمیں ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔ ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں مذہبی ووٹ کو تقسیم ہونے سے بچانے، جمعیت علمائےپاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے اتحاد کے سلسلے میں غور و خوص کیا گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما معراج الہدی صدیقی اور طاہر مجید راجپوت بھی موجود تھے۔
تازہ ترین