• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی بھر پور خدمت کیلئے پوری توانائی سے کام کر رہے ہیں،سلمان مراد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا ہے کہ عوام کی بھر پور خدمت کیلئے پوری توانائی سے کام کر رہے ہیں ، عملے کو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کا ر لانا ہو گا، اپنے علاقےکے عوام کو ریلیف فراہم کرنا میرے فرائض کا حصہ ہے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں ہر قسم کی رکاوٹ کو دور کر دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ جاتی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،افسر مالیات خان محمد ملک ،اراکین کونسل شفیع بروہی ،ابو بکر میمن بھی موجود تھے چئیرمین نے مزید کہا کہ ہر وہ کام کیا جائے جس سے لوگوں کی زندگی آسان ہو اراکین کونسل وافسران نے مل کر بہترین پروگرام دیئے ہیں جس سے روازنہ کی بنیاد پر ضلع کونسل میں بہتری آرہی ہے اسی سوچ کولے کر ہم ضلع کونسل کے ہر کام کو انجام دے رہے ہیں ۔
تازہ ترین