• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدادپور اسپتال میں روزانہ 42مریضوں کا ڈائیلاسز کیا جاتا ہے، ڈاکٹر بچل

شہدادپور (نامہ نگار) شہدادپور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد بچل گروان نے صحافیوں کو بتایا کہ میڈیکل آفیسر سے لیکر ڈائریکٹر تک سب مل کر اسپتال میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس تعلقہ اسپتال نے خدمات کی بدولت انسٹیٹیوٹ کا درجہ پایا ہے۔ہمارا اصل مسئلہ حکومت کی جانب سے دیگر انسٹیٹیوٹ گھمبٹ،سیہون،اور جیکب آباد کی نسبت گرانٹ کم مل رہی ہے۔مگر پھر بھی ہم مخیر حضرات کے تعاون سے اس انسٹیٹیوٹ کو بہتر طریقے سے چلا رہے ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ اسپتال کے اندر ڈائیلاسز والے شعبے میں ڈائیلاسز کی ٹوٹل 14مشینیں ہیں۔جن میں سے 4مشینیں سندھ حکومت کی جانب سے دی گئی ہے جبکہ 7مشینیں شہدادپور کے الحسینی مدرسے کی جانب سے،جبکہ ایک ایک مشین سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید چھٹو،سماجی رہنما محمد عیسیٰ وسان،اور عبدالواحید کی جانب سے انسٹیٹیوٹ کو دی گئی ہے۔جن سے 3شیفٹوں میں روزانہ 42مریضوں کو مفت ڈائیلاسز کی جاتی ہے۔اور ضرورت کے مطابق لوگوں کو مفت دوائیں اور انجکشن بھی مہیا کیے جا رہے ہیں۔جس کی وجہ سے سمس اسپتال کا ذائلسز کا شعبہ ایک مثالی شعبہ بن چُکا ہے۔اب ہم ڈائیلاسز کی 4چوتھی شفقت چلانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
تازہ ترین