• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں کوئی 4سالہ بچی چھوڑ گیا ، ایدھی آفس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ برائے امراض قلب میں بدھ کی صبح کوئی 4سالہ بچی چھوڑ گیا ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی کسی خاتون کے ہمراہ آئی تھی جو اسے بینچ پر بٹھا کر چلی گئی اور واپس نہیں آئی ۔ بچی اپنا نام نہیں بتا سکتی ۔ سارا دن بچی کے والدین کا انتظار کیا جاتا رہا لیکن کوئی نہیں آیا جس پر اسپتال انتظامیہ نے ایدھی سینٹر کے حوالے کر دیا گیا ۔ایدھی ترجمان کے مطابق بچی کے ورثاء ایدھی ہیڈ آفس میٹھا در سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
تازہ ترین