• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے قرآن فہمی کے ساتھ دعاؤں پر خصوصی توجہ دیں ،مولانا شہنشاہ نقوی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جامعہ باب العلم نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ قرآن فہمی کی نشست سے خطاب کے دوران مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ قرآن اللہ تعالیٰ کا عظیم انعام ہے ،لہٰذا ہمارے نوجوانوں اور ہونہار بچوں کو چاہیئے کہ وہ قرآن فہمی کے ساتھ ساتھ توبہ و استغفار ،مناجات اور دعاؤں پر خصوصی توجہ دیں ، توبہ و مغفرت کے ساتھ گناہوں سے معافی ملتی ہے ،بہتر یہ ہے کہ ہم اپنے رب سے خاص سلیقے اور طریقے سے مانگیں ،بندگان خدا کے ساتھ حسن سلوک ،خدمت اور عزت و احترام کے ساتھ پیش آیا جائے ،جبکہ محبت و رواداری اور انسانیت کی حرمت کا بھی خیال رکھا جائے۔
تازہ ترین