• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن کپتان،کوچ اور منیجرپر فرد جرم عائد

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن کپتان دنیش چندی مل ،کوچ چندیکا ہتھوڑا سنگھے اور منیجر اسانکا گروسنہا کو بھی اسپرٹ آف دی گیم کی خلاف ورزی پر لیول تھری کے تحت چارج کردیا ہے، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈ سن کے مطابق یہ تینوں اس فیصلے میں شریک تھے، جس کے تحت سری لنکا کی ٹیم بال ٹیمپرنگ الزاما کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران 2 گھنٹے کے لئے احتجاجا گرائونڈ سے باہر چلی گئی تھی۔ آئی سی سی کے مطابق جرم ثابت ہونے پر 4 سے 8 کے درمیان معطلی پوائنٹ سزا کے طور پر جاری ہونگے۔
تازہ ترین