• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورون دھون فلم ’’سوئی دھاگہ ‘‘ کی تشہیر کیلئے مقامی نائی کی دکان پر جاپہنچے

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار ورون دھون فلم ’’سوئی دھاگہ ‘‘ کی تشہیر اور حلیے کے لئے ممبئی کے مقامی نائی کی دکان جا کر سب کو حیران کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون نے فلم کی تشہیر اور فلم کے حلیے ’’موجی‘‘ کے لئے ممبئی کے مغربی مضافات میں نائی کی دکان جاتے ہوئے وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ورون دھون سائیکل پر مقامی نائی کی دکان ’’ بھارت سیلون‘‘ جا رہے ہیں جس میں ان کی داڑھی اور مونچھ بھی دکھائی دے رہی ہے اور وہاں جا کر اپنی داڑھی کٹواتے ہیں۔ فلم میں اداکارہ انوشکا شرما بھی شامل ہیں، فلم رواں سال 28ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین