• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھانوی کپور کو پہلی فلم کا 40 سے 45لاکھ روپے معاوضہ دیا گیا

نئی دہلی (ایجنسیاں) آئندہ چند مہینوں کے دوران بولی وڈ میں کئی فلمیں ریلیز ہوں گی جن میں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم ’’دھڑک‘‘ بھی شامل ہے جس میں ایشانت کھتر نے ہیرو کا کردار ادا کیا ہے۔فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تو دونوں کے درمیان کیمسٹری کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ جھانوی کپور میں ایک سپراسٹار بننے کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں۔بولی وڈ کی کسی فلم میں کام کرنے والے ہیرو اور ہیروئن کو کروڑوں روپے معاوضہ ملتا ہے مگر ایسے اداکار اور اداکارائیں بھی ہیں جن کا معاوضہ دیگر اداکاروں کے برعکس بہت کم ہوتا ہے لیکن فلم’’’دھڑک‘‘ کیلئے جھانوی کپور کو کتنے پیسے ملے جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔اس فلم کا بجٹ تقریباً 25 سے 30 کروڑ روپے رہا جس میں سے تکنیکی ٹیم مثال کے طور پر میوزک کمپوزر اجے اتل کو ڈیڑھ کروڑ روپے ملے جبکہ نگرجونا منجول نے ری میک بنانے کے حقوق دینے کیلئے 2 کروڑ روپے لئے۔
تازہ ترین