• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوراگ باسو میرے گاڈ فادر ہیں، کنگنا رناوت

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ہدایتکار انوراگ باسو میرے گاڈ فادر ہیں اور ان کی فلم ”امالی “ کی عکسبندی کا بے صبری سے انتظار ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کی اداکارہ کنگنا رناوت نے ہدایتکار انوراگ باسو کے ساتھ 14سال کے بعد فلم ”امالی “ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم سے متعلق بات کرنا قبل از وقت ہو گا، فلم کی عکسبندی رواں سال کے آخر تک شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہدایتکار انوراگ باسو میرے گاڈ فادر ہیں،میں آج میں جو کچھ بھی ہوں انہی کی وجہ سے ہوں اور مجھے اپنے آغاز میں جانے اور ان کی فلم کی عکسبندی کا بے صبری سے انتظار ہے۔ کنگنا رناوت فلم ”مانیکرنیکا : دا کوئین آف جھانسی“ میں بھی دکھائی دینگی۔
تازہ ترین