• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرغی بناتے کنگ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) لاکھوں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بولی وڈ کنگ خان کوعید کی خوشی نے باورچی بنا دیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولی وڈ اداکار شاہ رُخ خان نے عید موقع پراپنی کھانا پکانے کی صلاحیتوں کا دلچسپ انداز اپنایا اور عید پر مرغی بناتے ویڈیو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کردی جو وائرل ہوچکی ہے اور کنگ خان کے مداحوں کی بھوک چمک اُٹھی ہے۔واضح رہے شاہ رُخ خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم’زیرو‘کی تیاری میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک بونے کا کردار ادا کریں گے جبکہ کنگ خان کے ساتھ اس فلم میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جو اس سال کرسمس کے موقع پریعنی21دسمبر کو ریلیز کی جائیگی۔
تازہ ترین