• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کئی دن سے میرے ساتھ بہت برا ہو رہا ہے۔‘‘
ڈوڈو نے پسینہ پونچھا۔
’’کیا واقعہ پیش آیا؟‘‘
میں نے دریافت کیا۔
’’محبوبہ کو خط بھیجا تھا لفافے پر ٹکٹ لگا کر،
اگلے دن ڈاکیا وہ میرے ہی گھر میں پھینک گیا۔
کل بس میں چڑھ کر ٹکٹ دکھایا،
کنڈکٹر نے بے عزت کر کے اتار دیا۔
آج ٹکٹ لے کر سنیما گھر گیا۔
مجھے کسی نے اندر نہیں گھسنے دیا۔‘‘
ڈوڈو نے رام کہانی سنائی۔
میں ہنسا تو وہ غصے سے بولا،
’’سب تمہاری وجہ سے ہو رہا ہے۔
کوڑی کام کا نہیں، یہ لو واپس،
اپنی پارٹی کا ٹکٹ!‘‘
*****
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین