• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر اورتیل کی مہنگائی سےعید پرتجارتی سرگرمیاں محدود رہیں،عبدالفتاح

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر ایوان صنعت وتجارت کے صدر انجینئر عبدالفتاح شیخ نے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور ملکی اقتصادیات پر اس کے منفی اثرات پر بات چیت کرتے ہوئے حالیہ عید سیل سیزن پر توقع کے خلاف معاشی سرگرمیوں کے محدود ہونے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور ڈالر مہنگا ہونے کے اثرات پاکستان کی اقتصادی صورتحال کو متاثر کر رہے ہیں،خصوصاً ڈالر کی قیمت میں بلا روک ٹوک اضافہ خطر ناک نتائج کا حامل ہے ۔ اسٹیٹ بینک موقع پرست عناصر کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرے تاکہ ڈالر کی مصنوعی قلت کا خاتمہ ہو اور روپے کی قدر بحال کی جاسکے۔ اُنہوں نے ڈالر کے ساتھ ساتھ دیگر قابلِ اعتماد غیر ملکی کرنسیوں میں لین دین کرنے کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ عید پر تجارتی سرگرمیاں اربوں روپے کی مالیت کی حامل ہوتی ہیں ایسے اہم موقع پر مہنگائی سے دو چار شہریوں نے انتہائی ضروری خریداری پر اکتفا کیا جس سے تجارتی سرگرمیاں سُکڑ کر رہ گئیں۔تجارتی سرگرمیوں کے باعث حکومت کو محصولات کی مد میں بڑی آمدنی حاصل ہوتی ہے جو اس سال یقینا متاثر ہوئی ہوگی۔
تازہ ترین