• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ریاض (جنگ نیوز) سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے محکمہ تفریحات کے سربراہ احمد بن عقیل الخطیب کو ان کے منصب سے سبکدوش کردیا۔ سعودی حکومت نے ایک اعلامیہ میں واضح کیا کہ شاہ سلمان نے وزراء، نائبین اور اعلیٰ درجے کے عہدیداروں کے قوانین کے مطابق احمد بن عقیل الخطیب کو محکمہ تفریحات کے سربراہ اعلیٰ کے عہدے سے سبکدوش کردیا اور متعلقہ اداروں کو اس پر عملدرآمد کے احکا م بھی جاری کردیئے۔ شاہ سلمان نے پبلک پراسیکیوشن کے 66 ارکان کی ترقی کا حکمنامہ بھی جاری کردیا۔ پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے اس پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تازہ ترین