• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن، سابق آمر کے اثاثے لینے کی درخواست مسترد

منیلا (رائٹرز) فلپائن کی سپریم کورٹ نے سابق آمر فردیناند مارکوس کے اثاثوں اور ان کے قریبی ساتھیوں سے ہرجانے کی مد میں ایک ارب ڈالر کی رقم لینے کی درخواست مسترد کردی، عدالت کا کہنا تھا کہ حکومت سابق صدر پر تعمیراتی پراجیکٹس میں خرد برد کے الزامات کے حوالے سے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے یہ فیصلہ اپریل کو ہی کرلیا تھا تاہم منگل کے روز پہلی مرتبہ اس فیصلے کو عوام کے سامنے لایا گیا ہے۔ حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ کئی سابق حکومتی عہدیداروں اور کاروباری شخصیات نے کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف فلپائن نامی ادارے کے زریعے غیر قانونی طور پر دولت حاصل کی ہے۔ مارکوس نے فلپائن پر 20 برس تک حکومت کی تھی، 1986 میں فوجی حمایت یافتہ عوامی بغاوت کے زریعے ان کے دور اقتدار کے خاتمے کے بعد قائم کئے گئے کمیشن کی رپورٹ کے مطابق سابق آمر، ان کے اہلخانہ اور قریبی ساتھیوں نے 10 ارب ڈالر کی غیر قانونی رقم حاصل کی تھی۔
تازہ ترین