• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپیہ مزید سستا، ڈالر مہنگا 122.50روپے کا ہوگیا

روپیہ مزید سستا، ڈالر مہنگا 122.50روپے کا ہوگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نگراں حکومت کی جانب سے روپے کی قیمت میں غیر اعلانیہ کمی کی پالیسی کے نتیجے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رحجان جاری ہے۔ منگل کو بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 80سے 90پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بڑھ کر 122.30اور122.50روپے تک پہنچ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 60پیسے کا مزید اضافہ ہوا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 122اور123 سے بڑھ کر 122.60اور123.60روپے ہو گئی، مارکیٹ ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں کمی موجودہ حکومت کی سوچی سمجھی پالیسی ہے اسی پالیسی کے تحت گذشتہ 2ہفتوں کے دوران انٹربینک میں ڈالر 6.38 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔حکومت یا اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈالر کی قدر کو روکنے کا اقدام نظر نہیں آتا،صنعت کاروں اور درآمد کندگان کا کہنا ہے کہ روپے ی قدر میں بے یقینی کی وجہ سے مارکیٹ میں بھونچال ہے ،درآمدی جی ڈیز کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کا فرق آرہا ہے ،خام مال مہنگا ہو رہا ہے ،حکومت کو چاہے کہ مارکیٹ سے بے یقینی ختم کر ے جہاں تک روپے کو ڈی ویلیو کرنا چاہتی ہے ایک مرتبہ کر دےتاکہ مارکیٹ میں استحکام آئے اور کاروباری برادری اپنی پالیسی بنا سکے۔

تازہ ترین