• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پرون ویلنگ کیخلاف مئوثر کارروائی کی گئی، سی ٹی او

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈ ی نے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن میں 2 ایف آئی آر درج کروا کر 2ون ویلرز کو گرفتار کرایا۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بلال افتخار نے بتایا کہ عیدا لفطر کے موقع پر حادثات کی روک تھام کے لیئے ون ویلنگ اور کار سکڈنگ پر موثر انداز سے قابو پانے کے لیے سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے تھے جنہوں نے ناکہ بندیاں کر کے ون ویلروں کے خلاف ایکشن لیا ۔
تازہ ترین