• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس پائپ لائن ڈالنے کے بعد سروس روڈکی مرمت تا حال نہ ہوسکی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) ایوب پارک کے سامنے سروس روڈ پر سوئی گیس پائپ لائن ڈالنے کے بعد روڈ کٹ کی مرمت نہیں ہو سکی جس کے نتیجہ میں مورگاہ اور ملحقہ آبادیوں کو جانے والی ٹریفک کو مورگاہ موڑ یوٹرن بند ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر اس حوالے متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ۔ اہل علاقہ کے مطابق گیس پائپ لائن ڈالنے کے اڑھائی تین ماہ تک ان گڑھوں کو ہی نہیں بھرا گیا ، رمضان المبارک کے دوران ان گڑھوں کو تو بھر دیا گیا مگر پائپ ڈالنے کیلئے جو روڈ کاٹی گئی تھی اس کی مرمت کیلئے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے ۔ مورگاہ موڑ کا یوٹرن بند ہونے اور سروس روڈ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں ڈیفنس چوک سے ڈیڑھ کلومیٹر کا اضافی سفر طے کر کے واپس آنا پڑتا ہے۔انہوں نے سٹیشن کمانڈر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ سروس روڈ کے روڈ کٹ کی مرمت کیلئے چکلالہ کینٹ بورڈ کو ہدایت کی جائے۔
تازہ ترین