• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنی گالہ میں احتجاج کے دوران لاٹھی چارج نہیں کیا گیا، پولیس

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آبادپولیس کے ترجمان نےمنگل19جون کو بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کہ پولیس نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ احتجاج کے دوران پولیس نے کسی قسم کا کوئی لاٹھی چارج نہیں کیا ہے۔پولیس ہرممکن کوشش کرتی ہے کہ پُرامن انداز میں قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے۔ بنی گالہ میں پولیس نے بغیرکسی طاقت کے امن وامان کو یقینی بنا کر اپنے فرائض سرانجام دئیے۔ ترجمان کے مطابق اس حوالے سےشائع ہونے والی خبریں بے بنیاد اور حقیقت کے برعکس ہیں ۔
تازہ ترین