• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویگن کوٹکرمارنےاور روڈبلاک کرکے گاڑیوں پرپتھراؤ کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)حیدروڈپرسکیٹنگ کرتے ہوئے ہائی ایس گاڑی کوٹکرمارنےاوربعدازاں روڈبلاک کرکے دیگرگاڑیوں پرپتھراؤ کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ کینٹ کو وسیم انجم نے بتایا کہ میں ہائی ایس نمبرآرآئی ایس -100میں ریلوے اسٹیشن جارہاتھاکہ حیدرروڈ کی طرف سے مہران کارنمبرایم ڈی -957 کا ڈرائیور سکیٹنگ کرتے ہوئے انتہائی تیزرفتاری غفلت لاپروائی سے آیااور میری گاڑی کو ٹکر ماردی ۔ کارڈرائیورکا نام بعدمیں علی شہبازمعلوم ہواجس نے اپنے دیگر نودس نامعلوم ساتھیوں کو بلواکر روڈبلاک کردی اور میری ودیگرگاڑیوں پر پتھراؤ شروع کردیا، ایک کا نام محمد رضوان معلوم ہواجواپنی گاڑی موقع پر چھوڑکرفرارہوگئے۔
تازہ ترین