• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) دکان کے مالک کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ سٹی کو میاں آفتاب محمود نے بتایا کہ میں ایک دکان نمبر 42 سرحد پلازہ کا مالک ہوں سائل نے بذریعہ عدالت قبضہ حاصل کیا پیرزادہ خان دکان میں کرایہ دار تھا اس نے دکان خالی کی اور ساتھ ہی مجھے دھمکی دی کہ مجھے داخل نہیں ہونے دے گا بعدمیں پیرزادہ خان نے اپنے بیٹے عمیر اور ملازم فاروق کے ساتھ مل کر دکان کے سامنے ایک کاؤنٹر رکھ کر داخلہ بند کر دیا میں نے پوچھا تو اس نے مجھ پر حملہ کر دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔
تازہ ترین