• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ایوان نمائندگان میں نئے مسودہ قانون کی تیاری

امریکی ایوان نمائندگان میں نئے مسودہ قانون کی تیاری

امریکی ایوان نمائندگان کے ری پبلیکن اراکین ایک نئے قانون کے مسودہ کی تیاری میں لگ گئے۔ صدر ٹرمپ نےاپنی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے ڈیمو کریٹس اراکین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کو ان کے والدین سے الگ کر کے پنجروں میں بند کرنے کی ویڈیوز کی وجہ سے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ پر امریکا اور دنیا بھر سے شدید رد عمل کے نتیجہ میں امریکی ایوان نمائندگان کے ری پبلیکن اراکین ایک نئے قانون کے مسودہ کی تیاری میں لگ گئے ہیں۔

صدر ٹرمپ منگل کے روزواشنگٹن پہنچے اور اپنی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے ڈیمو کریٹس اراکین کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنے اس عزم پر کار بند رہنے کا اظہار کیا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے کو امریکی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے حل کیا جائے گاخواہ اس معاملے میں ان پر کتنی ہی تنقید ہو۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی تمام تر توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ اس مسئلے کا پائیدار حل میکسیکو کے بارڈر پر دیوار کی تعمیر ہے اس مقصد کے لیے امریکی کانگریس مطلوبہ فنڈز جاری کیے جانے کی منظوری دے ۔

تازہ ترین