• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشت میں دہشتگردوں کا پولیس سے مقابلہ، خودکش دھماکا

دشت میں دہشتگردوں کا پولیس سے مقابلہ، خودکش دھماکا

بلوچستان کےعلاقے دشت میں دہشت گردوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، پولیس کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے بکتر بند کے قریب آ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 اہلکار زخمی ہو گئے، جبکہ پولیس کی فائرنگ سے دہشت گرد زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دشت کے علاقے تیرا میل میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی اور خودکش دھماکا کیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا یہ کہنا ہے کہ پولیس اہل کار دھماکے کے نتیجے میں محفوظ رہے،البتہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دشت کے علاقے تیرا میل میں شدید فائرنگ کے ساتھ دو دھماکےبھی سنے گئے، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

تازہ ترین