برطانیہ میں روبوٹ نے پہلی بار انسانی آنکھ کی کامیاب سرجری کی ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین ِنیورو سائنس نے2016 میں اس روبوٹ پر کام شروع کیا تھا۔
ماہرین طب کا کہنا ہے روبوٹ کی اس کامیابی سے پتہ چلتا ہے کہ مستقبل قریب میں اس نوعیت کے آپریشن بھی روبوٹ کرسکیں گے۔
سرجری کے لیے 12 افراد پیش ہوئے تھے جن میں سے 6 کے لیے روبوٹ استعمال کیاگیا اور ان کے قرنیہ سے جھلی ہٹائی گئی۔