• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشت میں پولیس آپریشن مکمل، 4دہشت گرد ہلاک

دشت میں پولیس آپریشن مکمل، 4دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے دشت تیرا میل میں پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تحت دہشت گروں کے خلاف ہونے والا آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دوسرا پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خود کش حملہ آور نے خود کو پولیس بکتر بند کے قریب پہنچ کر دھماکے سے اڑا لیا، تاہم دھماکے کے نتیجےمیں کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ ساتھی ملزمان کی نشاندہی کے لیے لایا گیا تیسرا دہشت گرد بھی مارا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

دھماکے کے مقام سے 5 سالہ بچے کی لاش بھی لائی گئی ہے، جس کی شناخت ابھی نہیں کی جاسکی۔

دہشت گردوں سے مقابلے میں سی ٹی ڈی کے 4اہل کار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دشت کے علاقے تیرا مل میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے فرنٹیئر کور نے دہشت گردوں کے زیر استعمال مکان قبضے میں لے لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دشت میں آپریشن کے بعد دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ کی تلاشی جاری ہے جہاں سے مختلف اقسام کا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

تازہ ترین