• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئی کتاب: کیمیائے اُلفت

مصنّف: صوفی شوکت رضا

صفحات: 336، قیمت: 600روپے

ناشر: ادبستان، 6-Cدربار مارکیٹ، نزد داتا دربار، لاہور

اس کتاب کا نفسِ مضمون اگر آسان الفاظ میں بیان کیا جائے، تو وہ کچھ اس طرح ہوگا کہ ایمان کا اصل جزو محبّت ہے اور جو محبّت سے قاصر ہے، وہ ایمانِ حقیقی سے ناواقف ہے۔ محبّت راہِ نجات اور راہِ فلاح ہے۔ محبّتِ رسول اللہﷺ میں اپنا تن مَن دھن قربان کردینا ہی حقیقی محبّت کا آئینہ دار ہے۔ صاحبِ کتاب نے اس موضوع پر اپنے رشحاتِ قلم کا خُوب جادو جگایا ہے اور محبّتِ مصطفےٰﷺکو ہر مسلمان کا مقصدِ حیات قرار دیا ہے۔ تصوّف سے دِل چسپی رکھنے والے قارئین کے لیے یہ ایک بہتر کتاب ہے، جو عُمدہ طریق پر شایع کی گئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین