• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئی کتاب: عالمی کہانیاں

مترجّم: ظفر قریشی

صفحات: 379، قیمت: 600روپے

ناشر: دی ریسرچ فورم، کراچی، فضلی سنز، اُردو بازار، ایم اے جناح روڈ، کراچی

سنیئر صحافی اور ترجمہ نگار، ظفر قریشی، پاکستان میں بَھرپور صحافتی زندگی گزارنے کے بعد، 1981ء سے امریکا میں مقیم ہیں۔ ایک ترقی پسند ادیب اور ترجمہ نگار کی حیثیت سے ان کا بڑا نام تھا۔ زیرِ تبصرہ کتاب انگریزی سے پندرہ کہانیوں کے تراجم پر مشتمل ہے، جن کے مصنّفین کا تعلق امریکا، برطانیہ، روس، پرتگال، نائیجریا، کوریا، آئرلینڈ اور جارجیا سے ہے۔ ان کہانیوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں انسان دوستی اور حق پرستی کے نظریات کا عکس ملتا ہے، جو بڑی حد تک ظفر قریشی کی شخصیت سے ہم آہنگ ہیں۔ ان کہانیوں کے تراجم سے نہ صرف اُردو ادب کے سنجیدہ قارئین کے علم و مطالعے میں اضافہ ہوگا، بلکہ ان کی اشاعت سے اُردو کا دامن بھی وسیع ہوگیا ہے۔ بیش تر کہانیاں یورپی اور امریکی معاشرے کی عکّاس ہیں، جن سے قاری انسانی نفسیات کی نئی جہتوں سے آشنا ہوتا ہے۔ دیدہ زیب سرورق کے ساتھ عام کتابی سائز سے ہٹ کر شایع شدہ یہ کتاب لائقِ مطالعہ ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین