• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال غیرملکی سرمایہ کاری میں 52 فیصد اضافہ

رواں مالی سال غیرملکی سرمایہ کاری میں 52 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے 11ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری 52 فیصد اضافے سے 4ارب 76 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

الیکشن اور موجودہ سیاسی صورتحال پر مئی 2018ء میں اسٹاک مارکیٹ سے 5 کروڑ دس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری نکال لی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعداوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے 11ماہ میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ 1اعشاریہ 3 فیصد کمی سے 2 ارب 47 کروڑ ڈالر رہی۔

رواں مالی سال 11ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 52 فیصد اضافے سے 4ارب 76 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کی وجہ اس مدت میں پاکستان کی جانب سے 2ارب 50 کروڑ ڈالر کی بانڈز کی فروخت بھی ہے۔

گزشتہ 11ماہ کے دوران اسٹاک مارکیٹ سے 16 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کا انخلا ہوا، جو گزشتہ سال اسی مدت کے 39 کروڑ 17 لاکھ ڈالر سے 23 کروڑ ڈالر کم ہے۔

اعداوشمار کے مطابق مئی 2018ء میں غیرملکی سرمایہ کاری 46 فیصد کمی سے 18کروڑ ہوئی ۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ الیکشن اور موجودہ سیاسی صورتحال پر اسٹاک مارکیٹ میں 2018ء میں 5کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا انخلا ہوا جو گزشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے 2 کروڑ 76 لاکھ ڈالر اضافی نکال لیے گئے۔

تازہ ترین