• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: بادغیس میں طالبان کا فورسز پر حملہ، 30 اہلکار ہلاک

افغانستان: بادغیس میں طالبان کا فورسز پر حملہ، 30 اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے باد غیس Badghisمیں طالبان کے حملے میں افغان فورسز کے 30 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

افغان حکام کے مطابق جنگ بندی کے بعد طالبان کی جانب سے کی گئی یہ ایک بڑی کارروائی ہے۔

صوبائی گورنر عبدالغفور ملک زئی کا کہنا ہے کہ طالبان نے بادغیس صوبے میں افغان سیکیورٹی فورسز کی دو چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔

دہشت گردوں نے مختلف سمتوں سے دھاوا بول دیا،کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی میں افغان فورسز کے 30 اہلکار مارے گئے۔

تازہ ترین