ورلڈ کپ فٹ بال کے سلسلے میں گروپ ’بی‘ کی دو ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ پرتگال نے جیت لیا جبکہ مراکش کوایک گول سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
میچ کا واحد گول پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے میچ کے چوتھے منٹ میںکیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلادی جو مراکش آخری لمحے تک بھی ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتا ۔
ایک گول کے خسارے کے باوجود مراکش پرتگال کے گول پر کئی حملے کئے لیکن ہر بار پرتگال کا مضبوط دفاع آڑے آتا رہا۔ پہلے ہاف میں مراکش کی ٹیم نے جو جارحانہ انداز اپنایا تھا اس میں دوسری ہاف میں مزید تیزی آگئی کئی شاندار مووز بھی بنانےوہ کامیاب رہا لیکن گول پھر بھی نہ ہوسکااوریوں پرتگال نے ایک گول سے میچ اپنے نام کرکے تین قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے۔
گروپ ’بی‘ میں پرتگال دو میچ کھیل کر 4پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ایران کے تین اور اسپین کا ایک پوائنٹ ہے جبکہ مراکش ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکا۔