• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 روسی ٹیم کی کارکردگی قابل ذکر ہے، طارق لطفی

میزبان ملک ہونے کی حیثیت سے روسی ٹیم کو ورلڈ کپ فٹ بال میں شرکت کا موقع ملا۔ یہ ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ میں شرکت کرنے نہیں آئی لیکن اس کے باوجود روسی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اپنی شرکت کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے اور سعودی عرب اور مصر کو بڑی شکست دیکر ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

محمد صلاح بلاشبہ مصری ٹیم کا بڑا کھلاڑی ہے لیکن ایک کھلاڑی پر ٹیم نہیں چلتی، جاپان نے بھی بڑا اپ سیٹ کیا اور کولمبیا کو شکست دی۔ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے سابق کھلاڑی اور کوچ طارق لطفی کا کہنا تھاکہ ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے پورے جوبن پر جارہا ہے، جرمنی میچ ہار گیا، برازیل اور ارجنٹائن نے ڈرا کھیلا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے یہ ٹیمیں ٹورنامنٹ سے آئوٹ ہوجائیں گی۔ یہ دنیا کی بڑی ٹیمیں ہیں ابھی ان کے میچز باقی ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ ٹیمیں کم بیک کریں گے۔

 روسی ٹیم کی کارکردگی قابل ذکر ہے، طارق لطفی

پرتگال کی ٹیم بھی رونالڈو کی کارکردگی پر آگے بڑھ رہی ہے، اسپین بھی بڑی ٹیم ہے، روس اور مصر کے میچ پر ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب اور مصری کی ٹیمیں کوالفیائی کرکے ورلڈ کپ میں آئیں ہیں جبکہ روس کو میزبان ملک کی حیثیت سے ایونٹ میں شامل کیا گیا، بلاشبہ روسی ٹیم نے دونوں ٹیموں خاص طور پر سعودی عرب کو پانچ صفر نے شکست دی، یہ بڑی کامیابی ہے، مصر کی پوری ٹیم محمد صلاح پر انحصار کررہی ہے، بلاشبہ وہ کوالٹی پلیئر ہے اور بہترین کارکردگی پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن بڑے ایونٹ میں کبھی بھی ایک کھلاڑی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتا، وہ پہلے ہی انجری کا شکار تھا دوسرے میچ میں بھی اس کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا جو اس نے انٹرنیشنل میچز میں کیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں اپ سیٹس کا آغاز ہوچکا ہے اور بڑی ٹیمیں ہمیشہ ورلڈ کپ میں پریشر میں کھیلتی ہیں کیونکہ ان کے کھلاڑیوں اور شائقین کی خواہش ہوتی ہے وہ میچز جیتیں اسی کشمکش میں ان کے کھلاڑی زیادہ غلطیاں کرتے ہیں۔

پولینڈ اور سینگال کے درمیان میچ بھی کافی دلچسپ رہا لیکن چونکہ سینگال بہتر ٹیم تھی اس نے2-1 سے فتح اپنے نام کی۔ کولمبیا اور جاپان کے درمیان سنسنی خیز بڑھتی رہی دونوں ٹیموں نے تیز کھیل پیش کیا اور کولمبین کھلاڑی کے ریڈ کارڈ ہونے کا پورا فائدہ جاپان نے اٹھایا، اس کے کھلاڑیوں نے قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے2-1 کی فتح اپنے نام کی۔

تازہ ترین