• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کو پھر شکست،یوروگوائے اگلے رائونڈ میں

سعودی عرب کو پھر شکست،یوروگوائے اگلے رائونڈ میں

فیفا ورلڈ کپ 2018ء کے آج کے دوسرے مقابلے میں یوروگوائے نے سعودی عرب کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

گروپ اے کی ٹیموں سعودی عرب اور یوروگوائے کے درمیان آج کا دوسرا میچ کھیلا گیا ۔ اس میچ میں، بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی سوارز کے شان دار گول کے طفیل یوروگوائے نے فتح حاصل کی۔

اگرچہ سعودی عرب کی ٹیم نے نسبتاً بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا مگر وہ یوروگوائے کی برتری ختم نہیں کر سکی اور ورلڈ کپ مقابلوں سے باہر ہوگئی۔

گروپ اے میں اب پوزیشن واضح ہے، یوروگوائے اور روس دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، روس اور یوروگوائے کے میچ کے بعد گروپ کی نمبر ون ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔

تازہ ترین