• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25جولائی کا سورج اسلامی انقلاب کی نوید لے کر طلوع ہو گا ، میاں اسلم

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی یو تھ ونگ ضلع اسلام آباد کی ضلعی باڈی کی تقریب حلف برداری زیر صدارت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میا ں محمد اسلم منعقد ہو ئی ،جس میں جماعت اسلامی یو تھ ونگ ضلع اسلام آباد کے صدر حسن جا وید شورش نے ضلع اسلام آباد کے صدر جبکہ دیگرعہدے داروں نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ۔تقریب سے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا ، نائب امیر ملک عبدالعزیز ،جماعت اسلامی راولپنڈی ڈویژن کے صدر اُویس اسلم مر زا، جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل زبیر صفدر ،اور حسن جا وید نے بھی خطاب کیا ۔تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی یو تھ ونگ اسلام آباد کے نو جوانوں کی نمائندہ تنظیم ہے ۔ آئندہ الیکشن میں اسلام آباد کے نو جوان اسی پلیٹ فارم سے اسلام آباد کی حقیقی قیادت کا انتخاب کر یں گے ،انھوں نے کہا متحدہ مجلس عمل اسلام آباد کے تحت 23جون کو کر اچی کمپنی گراؤنڈ میں فیملی عید ملن کا اہتمام کیا جا رہا ہے اس پرو گرام سے متحدہ مجلس عمل کے مر کزی قائد ین مولانا فضل الر حمن ، سینیٹر سراج الحق سمیت دیگر قائدین بھی شر یک ہوں گے ۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں تبد یلی کا بنیادی محرک نو جوان ہی ہو ا کر تے ہیں جب ملک کے 13کروڑ نوجوان نظام کو بد لنے کے لیے کھڑے ہو جا ئیں تو پھرملک میں آنے والی حقیقی اور پائیدار تبدیلی کو کو ئی نہیں روک سکتا ،انھوں نے کہا 25جولائی کا سورج ملک میں بابر کت اسلامی انقلاب کی نوید لے کر طلوع ہو گا ۔
تازہ ترین