• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ہر چوتھے مہینے کراچی کیوں آتے ہیں؟‘‘
میں نے البتہ امروہوی سے سوال کیا۔
کہنے کو وہ بیس سال سے امریکہ میں مقیم ہیں،
لیکن سال میں تین بار یہاں پائے جاتے ہیں۔
البتہ امروہوی نے فرمایا،
’’امریکہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی۔
پانی ٹینکر سے نہیں ڈلوانا پڑتا۔
مظاہرین سڑکیں بند نہیں کرتے۔
گاڑیاں دوسرے کی لین میں نہیں گھستیں۔
بھکاری سگنل پر یلغار نہیں کرتے۔
کچرا نظر نہیں آتا۔
کوئی لاؤڈاسپیکر استعمال نہیں کرتا۔
یہی وجہ ہے کہ مجھے گالی دینے کا موقع نہیں ملتا۔
میں ہر چوتھے مہینے ریفریشر کورس کرنے کراچی آتا ہوں۔‘‘
*****
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین