• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیدواروں پر دہشتگرد حملوں کا خدشہ ہے، اسپیشل سیکرٹری داخلہ

امیدواروں پر دہشتگرد حملوں کا خدشہ ہے، اسپیشل سیکرٹری داخلہ

اسپیشل سیکرٹری داخلہ رضوان ملک نے کہا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے دوران امیدواروں پر دہشت گرد حملے ہوسکتے ہیں ، بعض ممالک کی طرف سے بھی انتخابات کو سبو تاژ کرنے کے خدشات موجود ہیں ۔

اسپیشل سیکرٹری داخلہ رضوان ملک نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کوبتایا کہ انتخابات کےدوران 3 سیسنا جہاز سیکورٹی کیلئے ہمہ وقت موجودہوں گے، رینجرز ا ور مختلف صوبوں کی کانسٹیبلریز کاکردارسب سے اہم ہوگا ،صوبوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر روابط کیلئے وزیراعظم ہاؤس اور کابینہ ڈویژن کوخطوط لکھے ہیں ، کو آرڈی نیشن کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری داخلہ کریں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ ایف آئی اے کاکردار امیدواروں کے کاغذات نامزدگیاں جمع ہونے تک تھا۔

تازہ ترین