• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالاکوٹ :جیپ کھائی میں گرگئی،ایک ہی خاندان کے11افرادجاں بحق

مانسہرہ(نمائندہ جنگ)بالاکوٹ کے نواحی گائوں بیلہ سچاں کے مقام پر منگنی کی تقریب سے واپسی پرآنے والے خاندان کی جیپ موڑ کاٹتے ہوئے سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق جن میں4بچے6خواتین شامل ہیں جبکہ 6افرادزخمی ہوگئے،گائوں بیلہ سچاں میں منگنی کی تقریب سے واپسی پر بدقسمت خاندان کی جیپ موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق افراد کی لاشو ں کوکھائی سے نکال کر ان کے لواحقین کے حوالے کردیاجبکہ زخمی ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال بالاکوٹ منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا ، زخمی افراد میں سے بھی دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔واقعات کے مطابق گزشتہ روز بالاکوٹ کے نواحی گائوں بیلہ سچہ کا رہائشی خاندان منگنی کی تقریب کے سلسلہ میں دوسرے گائوں شڑاں گیا ہوا تھا جہاں سے واپس آتے ہوئے ان کی گاڑی نمبر 209کوئٹہ بیلہ سچاںکے مقام سے حادثہ کا شکار ہوکرسینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گرگئی جس سے ایک ہی خاندان کے11افراد جن میں فاطمہ زوجہ شفیق ، صاحب نور زوجہ فضل الرحمان ، مہر النساء زوجہ محمد رفیق ،عبدالرحمان ولد فضل الرحمان، شمائلہ زوجہ عبدالرحمان ، عائشہ زوجہ نزیر، خانفاء زوجہ خیر الدین ، سدرہ دختر محمدرفیق ، آمنہ دختر محمد رفیق اور سفیر ولد محمد علی شامل ہیں موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
تازہ ترین