• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران ایک صوبہ نہیں سنبھال سکاملک کیاچلائے گا‘خورشیدشاہ

سکھر‘گھوٹکی (بیورو رپورٹ‘نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گےاورہونے چاہئیں‘نواز شریف لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرا سکے، عوام کو اورکیا دیں گے، ن لیگ نے 30ارب میٹرو پر خرچ کئے لیکن نہ یونیورسٹی بنوائی اور نہ کالجز بنوائے، عمران خان تین کروڑآبادی والا صوبہ نہیں سنبھال سکا تو 22کروڑ آبادی کا ملک کیسے چلائے گا‘ عمران خان کی پارٹی میں 60فیصد لوٹے شامل ہیں‘ وہ سادگی کی باتیں کرتے ہیں لیکن عمرہ پرکروڑوں روپے خرچ کئے‘پیپلزپارٹی سندھ میں سب سے زیادہ طاقتور ہے اس لئے الائنس بنائے جارہے ہیں‘جی ڈی اے میں شامل ہر جماعت کا اپنا منشور ہے وہ ساتھ نہیں چل پائیں گے۔وہ سکھر میں عید ملن پارٹی سے خطاب اور خانپور مہر میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم بھی پیپلزپارٹی کو توڑنے کے لئے بنائی گئی لیکن خود ٹوٹ گئی‘نادرا کی ڈیٹا چوری کے معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے ‘پیپلز پارٹی کے 5سالہ دور اقتدار میں جتنی ترقی ہوئی وہ سب کے سامنے ہے‘میں 30سال سے سیاست کررہا ہوں، 3بار وزیر اور چوتھی بار قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنا، کوئی ایک بھی شخص آکر مجھے یہ بتادے کہ میں نے فلاں پلاٹ پر قبضہ کیا ہے،نمائش کے نزدیک 8ایکڑ زمین پر نعمان اسلام شیخ نے چار دیواری کرائی، لوگوں نے کہاکہ نعمان شیخ زمین پر قبضہ کررہا ہے، میں نے اس سے پوچھا تو اس نے کہاکہ شاہ صاحب قبضہ نہیں کررہا بلکہ قبضہ سے بچا رہا ہوں،انہوں نے کہاکہ اگلے 2سال میں پینے کے پانی کا مسئلہ بھی حل ہوجائیگا‘2020تک لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرینگے۔
تازہ ترین