• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب،سندھ، بلوچستان،بیوروکریسی تبدیل، خیبرپختونخوا میں تیاریاں،اٹارنی جنرل مستعفی، سندھ کے 14 سیکرٹریز، 16 اعلیٰ پولیس افسر،6 کمشنرز اور 33 ڈپٹی کمشنرز بھی بدل گئے

پنجاب،سندھ، بلوچستان،بیوروکریسی تبدیل، خیبرپختونخوا میں تیاریاں،اٹارنی جنرل مستعفی، سندھ کے 14 سیکرٹریز، 16 اعلیٰ پولیس افسر،6 کمشنرز اور 33 ڈپٹی کمشنرز بھی بدل گئے

لاہور،اسلام آباد ،کراچی(اسٹاف رپورٹر‘ ایجنسیاں) سندھ ‘پنجاب اوربلوچستان میں اعلی بیورو کریسی تبدیل،خیبرپختونخوامیں تبادلوں کی تیاریاں ‘ اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جومنظوری کیلئے صدرمملکت کوبھیجوادیا گیا ہے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد اور 10 لا ءافسران کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا‘پنجاب بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں 34سیکرٹریز اور 35ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر بلوچستان بھر میں تین سیکرٹریز، چھ کمشنر اور 33 ڈپٹی کمشنر کے تبادلے کر دیئے جبکہ الیکشن کمیشن نے صوبے کے متعدد ایس ڈی پی اوز کے تباد لے کے منظوری بھی دیدی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے تمام اہم محکموں کے سیکرٹریز ،پولیس افسران ،کمشنروں سمیت 69اعلی افسروں کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ‘الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کےمطابق سندھ کے 14 سیکریٹری، 2 ایڈیشنل آئی جی، ، 6 کمشنر، 33 ڈپٹی کمشنر، 14 ڈی آئی جی اور مختلف ایس ایس پیز کے تبادلے کیے گئے ہیں۔سندھ حکومت کی جانب سے الگ الگ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری اسکول ایجوکیشن اقبال حسین درانی کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ ، سیکرٹری صوبائی متحسب سیکرٹریٹ اقبال نفیس خان کو چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیلشمنٹ سندھ ،ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایلوویشن خالد حیدر شاہ کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ، سیکرٹری سوشل ویلفیئر عالیہ شاہد کو سیکرٹری اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارنمنٹ سندھ ،سیکرٹری وویمن سندھ ہارون احمدخان کو سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ ، اسپیشل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ عبدالرحیم شیخ کو سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز ، تقرری کے منتظر محمد نواز شیخ کو سیکرٹری فوڈ ، سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس اعجاز احمد کو سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،کمشنر سکھر ڈویژن محمد عثمان چاچڑ کو سیکرٹری ہیلتھ ، سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ رفیق بھرائیو کو سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز ، پروگرام منیجر سندھ بیسک ایجوکیشن پرو گر ا م عبدالوہاب سومرو کو ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن بورڈ آف ریونیو سندھ ، سیکرٹری ہیلتھ فضل اللہ پیجو کو سیکرٹری لائیو سٹاک ،پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر سندھ محمد صالح احمد فاروقی کو کمشنر کراچی ،سیکرٹری جی اے ذولفقار علی شاہ کو کمشنر میرپور خاص ، سیکرٹری بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسوس ،ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نوید احمد شیخ کو کمشنر سکر ڈویژن ،سیکرٹری احسن علی منگی کو کمشنر حیدر آباد ،سپیشل سیکرٹری صحت اکرم علی خواجہ کو کمشنر بے نظیر آباد،ایڈیشنل آئی سندھ آفتاب احمد پٹھا کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ ،اسٹیلشمنٹ ، ایڈیشنل آئی جی کرائم برانچ عامر احمد شیخ ک ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر ، ڈویژن ڈی آئی جی اظہر رشید خان کی خدمات وفاق کے حوالے کرنے ، حمیل احمد کو ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی ، اکرم نعیم کو ڈی جی آئی آئی ٹی ، مظفر علی شیخ کو سی پی او آفس ، سلطان علی خواجہ کو ڈی آئی جی حیدر آباد ریجن ، جاوید اختر اوڈو کو ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان ، ڈی آئی جی حیدر آبار رینج خادم حسین رند کو ڈی آئی جی فنانس ، ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ،ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی آزاد خان کو ڈی آئی جی ویسٹ کراچی ،ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی ذوالفقار علی کو ڈی آئی جی سکھر ریجن ، ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد رینج احمد یار چوہان کو ڈی آئی جی سپیشل برانچ ، ڈی آئی جی میر پور خاص مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد ،ڈی آئی جی ویسٹ زون عامر فاروقی کو ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کراچی ثاقب اسماعیل کو ڈی آئی جی میر پور خاص ،ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی جاوید اکبر ریاض کو ڈی آئی جی لاڑکانہ ،ایس ایس پیز ،ڈی سی، اے سی سطح کے افسران کی تقرری اور تبادلے کیے گئے ہیں ۔ ادھرنگراں وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری کے حکم پر ایڈوو کیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کوعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے تاہم وہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فرائض سرانجام دیتی رہیں گی۔ عاصمہ حامد کوعہدے سے ہٹانے کے بعد ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل کو ایڈووکیٹ جنرل کا اضافی چارج دے دیا گیا-

تازہ ترین