• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن آمد کے بعد سے بیگم کلثوم کو ہوش میں نہیں دیکھا، نواز شریف

لندن آمد کے بعد سے بیگم کلثوم کو ہوش میں نہیں دیکھا، نواز شریف

لندن (جنگ نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے انہیں نہیں پتا تھا کہ بیگم کلثوم کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے، لندن آمد کے بعد سے اب تک انہیں ہوش میں نہیں دیکھا، انسان اپنی زندگی میں اپنی بیوی کو وقت نہ دے تو اسے دکھ تو ہوتا ہے، بدھ کو ان کا اسکین ہوا ہے، دعاہے اللہ تعالیٰ کلثوم کوصحت دے۔ میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ قوم نے دعاؤں میں بیگم کلثوم کو یاد رکھا ان کا شکرگزار ہوں، ان کی حالت تشویش ناک ہے، دنیا بھر کے بیماروں کو اللہ تعالیٰ صحت عطا کرے۔انہوں نے کہا کہ انسان اپنی زندگی میں اپنی بیوی کو وقت نہ دے تو اسے دکھ تو ہوتا ہے، میں جب سے آیا ہوں کلثوم نواز کو ہوش میں نہیں دیکھا۔واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔ گزشتہ روز طبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی تھی کہ بیگم کلثوم نواز کے اعضائے رئیسہ درست کام کررہے ہیں، وینٹی لیٹر پر جانے کے بعد ایک بار انہوں نے آنکھیں بھی کھولیں جبکہ ڈاکٹرز 24 گھنٹے سابق خاتون اول کی نگہداشت کر رہے ہیں۔

تازہ ترین