• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوںمیںفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود الآصف اسکوائر جنت گل ٹاون بخاری مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 40 سالہ قاری عبدالحفیظ ولد علی مردان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ایک ماہ قبل افغانستان سے اپنے بیٹے لال محمد کے علاج کے لئے کراچی آیا تھا، اور حسن نامی شخص کی بیٹھک میں رہائش پذیر تھا، قتل میں میں ملوث مقتول کا دوست قاری امام دین موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے، تاہم قتل کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہ ہوسکا، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش سرد خانے میں رکھواتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین