• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوکریتی واس نےمس انڈیا 2018 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کراچی(نیوز ڈیسک)انوکریتی واس نےمس انڈیا2018کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق،تامل ناڈو کی انوکریتی واس کو ایک رنگارنگ تقریب میں ایف بی بی کلرس فیمینا مس انڈیا 2018 کی فاتح قراردیا گیا۔ پہلی رنراَپ ‘ ہریانہ کی میناکشی چودھری اور دوسری رنر اَپ آندھراپردیش کی شریا راؤ ہیں۔ 2017 کی مس انڈیا اور مس ورلڈ مانوشی چلر نے تاج پہنایا۔ تقریب میں موجود مشہور ججز میں کرکٹر کے ایل راہول‘ عرفان پٹھان‘ بابی دیول‘ ملائکہ اروڑہ خان‘ کنال کپور اور دیگر شامل تھے۔ ایف بی بی کلرس فیمینا مس انڈیا 2018 کا یہ 55 واں ایڈیشن تھا۔ اس کا انعقاد ملک کی تمام 30 ریاستوں میں کیا گیا۔انوکریتی واس اب مس ورلڈ2018 کے مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔
تازہ ترین