• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جےسندا آرڈرن بچی کی ماں بن گئیں،وہ دنیا کی دوسری وزیر اعظم ہیں جس نےوزیراعظم کا عہدے پر رہتے ہو ئے بچے کو جنم دیا،اس سے قبل پاکستان کی بینظیر بھٹو وہ واحد وزیر اعظم تھیں جس نے عہدہ ہوتے ہو ئے بچے کا جنم دیاتھا۔

جے سندا آرڈرن نے آج اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر انسٹاگرام پر اپنے خاوند اور نومولود بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے دی۔

نیو زی لینڈ کی وزیر اعظم نے بچی کو جنم دیا

نیو زی لینڈکی وزیر اعظم جےسندا آرڈرن نے بچی کی پیدائش پر خوشی کا اظہارکیا ہے ،خوشی کا اظہار کرتے ہو ئے ان کا کہناتھا کہان کے گھر ایک صحت مند بچی کی آمد ہوئی ہے جس کا وزن7اعشاریہ تین پائونڈ ہے۔نیو زی لینڈ کی وزیر اعظم نےان کے اور نئے مہمان کیلئے دعاؤں اور نیک خواہشات کے اظہار پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس سے قبل پاکستان کی بینظیر بھٹو دنیا کی پہلی وزیراعظم تھیں، جو اس عہدے پر رہتے ہوئے ماں بنی تھیں۔

تازہ ترین