• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلفی بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت نگراں وزیرداخلہ نےدی

’زلفی بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت میں نے دی‘

نگراں وزیرداخلہ اعظم خان نے قبول کر لیا کہ زلفی بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت انہوں نے دی تھی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا سینیٹررحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس ہوا ،نگراں وزیر داخلہ اعظم خان نے زلفی بخاری کےمعاملےپرسینیٹ داخلہ کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زلفی بخاری عمران کے ساتھ عمرےپرجارہےہیں ،زلفی بخاری بلیک لسٹ پرہیں اوران کو روک لیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری نےبیرون ملک جانےکیلئے ون ٹائم پرمیشن مانگی،میں نےزلفی کی فائل دیکھی اور6 روزکےلئےجانےکی اجازت دی۔

نگراں وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ میں نے لکھا کہ زلفی بخاری کو واپس آنا ہوگا،مجھےعمران خان سمیت کسی نےکوئی فون نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری داخلہ نےکہازلفی بخاری نےبلیک لسٹ سےنام نکالنےکی درخواست دی ہے اور زلفی بخاری نےبیان حلفی دیا ہےکہ واپس آئےگا۔

نگراں وزیرداخلہ نے کہا کہ زلفی بخاری کےخلاف نیب میں آف شورکمپنیوں کاکیس ہے،کابینہ کمیٹی نہ ہونےپرزلفی کانام بلیک لسٹ میں ڈالاگیاتھا تاکہ ملک سےنہ جائے۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ زلفی بخاری کانام بلیک لسٹ سےنکالنےکےلئےعمران خان نےکسی کوفون نہیں کیا۔

رحمان ملک نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ نےگزشتہ اجلاس میں تردیدکی کہ عمران خان نےان کوفون کیا۔

سینیٹرجاویدعباسی نے کہا کہ جس طرح زلفی بخاری کانام بلیک لسٹ سےنکالاگیا،اس کی مثال نہیں ملتی،بتایا جائےکہ زلفی بخاری کی درخواست کون لےکرآیا؟

تازہ ترین