• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کینڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک چور نامورمصور بینکسی کی پینٹنگ لے اڑا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹورنٹو میں مشہور آرٹسٹ بینکسی کے فن پاروں کی نمائش شروع ہونے سے پہلے ہی ایک چور صبح کے وقت دروازے سے اندر داخل ہوا اور 50لاکھ روپے مالیت کی پینٹنگ اٹھا کر چلتا بنا۔

 ٹورنٹو میں چور نامورمصورکی پینٹنگ لے اڑا

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور نے نہایت اطمینان سے پوری کارروائی کی اور رفو چکر ہوگیا۔

چوری ہونے والے شاہکارکے علاوہ نمائش میں 35ملین ڈالر کی پینٹنگزبھی موجود تھیں۔

تازہ ترین