• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی ریاست نیویارک میں سونے سے سجا دنیا کا مہنگا ترین ’ملک شیک‘ تیار کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کے ایک ریسٹورنٹ نے سونے سے سجا دنیا کا مہنگا ترین ملک شیک متعارف کروا دیا ہے جس کی قیمت صرف 100ڈالریعنی 12ہزار 1سو33پاکستانی روپے ہے۔

LUXE نامی اس مزیدار ملک شیک کی تیاری میں جرسی ملک، ونیلا آئسکریم، برطانیہ کی لگژری کلاٹڈ کریم، مڈغاسکر کے ونیلا بینز، وپنگ کریم، اٹلی کی چیری، اور 23 قیراط سونے کا استعمال کیا گیا ہے ۔

سونے سے سجا دنیا کا مہنگا ترین ’ملک شیک‘

اس ملک شیک کو 3ہزار سوراسکی کے قیمتی اور مہنگے ترین کرسٹلزسے سجے گلاس میں سونے کے ورک سے سجا کر پیش کیا جاتا ہے۔

امریکی ریسٹورنٹ میں شیف Joe Calderone کے تیار کردہ اس مہنگے ترین مزیدار ملک شیک کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین