• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بھارت شجاعت بخاری کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کرائے‘

’بھارت شجاعت بخاری کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کرائے‘

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو بھی تحفظ حاصل نہیں، شجاعت بخاری کابہیمانہ قتل مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ظلم کا عکاس ہے،بھارت شجاعت بخاری کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کرائے۔

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے بریفنگ دیتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے رہنما ملا فضل اللہ کی افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے کی بھی تصدیق کی۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور اس سلسلے میں صحافی شجاعت بخاری کا قتل بھارتی بربریت کی تازہ مثال ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل کیے گئے بھارتی صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی تحقیقات کی جائیں اور بھارتی حکومت صحافی کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر مسلمہ متنازع علاقہ ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے ۔عالمی تنظیمیں بھارت میں مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم رکوانے میں کردار ادا کریں۔ڈاکٹر فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

تازہ ترین