• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیلات

شہبازشریف کےکاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیلات

صدرمسلم لیگ(ن)شہبازشریف کےکاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیلات کی دستاویزات جاری کر دی گئیں ہیں۔

دستاویزات کے مطابق شہبازشریف کے حدیبیہ پیپرملزسمیت 5ملز میں شیئرہیں،ان کی 172 کنال اراضی ہےاور1لینڈ کروزرہے.

شہبازشریف نےدستاویزمیں2بیویاں نصرت شہبازاورتہمینہ درانی ظاہرکی ہیں۔

انہوں نےمری ہال روڈپرایک کنال 9مرلےکےگھرکی قیمت 34ہزارروپے جبکہ مری ہال روڈپربنگلہ نمبر54سی کی قیمت 27ہزارروپےظاہرکی۔

دستاویزات میں انہوں نےشیخوپورہ میں88کنال زمین والدہ کی طرف سے اور لاہورمیں 568کنال پرالگ الگ جائیدادیں والدہ کی طرف سےتحفہ ظاہرکیں.

لندن میں تین الگ الگ جائیدادوں کی مجموعی قیمت12کروڑ61لاکھ روپے اور حدیبیہ انجنئیرنگ ملز،حمزہ اسپننگ ملزاور حدیبیہ پیپر ملزمیں شئیرزظاہر کئے۔

شہبازشریف نےبینک اکاؤنٹس میں مجموعی طورپر1کروڑ14لاکھ روپےجبکہ اثاثوں کی مالیت15کروڑ روپےظاہرکی ہے۔

تازہ ترین