• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کہتے ہیں مصیبت کسی بھی وقت کہیں سے بھی آسکتی ہے۔ کچھ ایسی ہی صورتحال کا سامنا چین میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان کو اُس وقت کرنا پڑا جب اچانک ان کے سر پرلکڑی کا بورڈ آگرا۔

یہ واقعہ چین کے صوبے Hunan کے شہر Xiangtan میں دیکھا گیا جب ایک کورئیر سروس کی ڈیلیوری کرنے والا نوجوان بائیک پرجا رہا تھا کہ اچانک ہوا میں اُڑتا ہوا لکڑی کا تختہ نوجوان کے اوپر زور سے گرا جس کے باعث وہ سڑک پر بری طرح گر پڑا۔

مصیبت کسی بھی وقت کہیں سے بھی آسکتی ہے

رپورٹس کے مطابق لکڑی کا تختہ قریبی عمارت سے اُڑتا ہوا آیا تھاجس کی وجہ سے ڈیلیوری بوائے زخمی ہوگیا تاہم کسی جانی نقصان سے بال بال بچ گیا جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین