• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹشو پیپر سے بنے عروسی لباس میں ماڈلز کی کیٹ واک


نیویارک میں سالانہ ٹوائلٹ پیپر ویڈنگ ڈریس مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹشو پیپر سے بنے عروسی لباس لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

امریکی شہر نیویارک میں منعقد کیے جانے والے اس 14ویں سالانہ ٹوائلٹ پیپر ویڈنگ ڈریس مقابلے میں دس ماہر ڈیزائنرز نے حصہ لیا اور ٹوائلٹ ٹشو پیپر سے تیار کردہ دیدہ زیب اور خوبصورت عروسی لباس پیش کیے۔

ٹشو پیپر سے بنے عروسی لباس میں ماڈلز کی کیٹ واک

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کیےجانے والے اس مقابلے میں جہاں ٹشو پیپر سے بنے عروسی لباس زیب تن کیے ریمپ پر واک کرتی ماڈلز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی وہیں ورجینیا سے تعلق رکھنے والے Ronaldo Cruzنامی ڈیزائنر نے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

تازہ ترین